?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعددادوشمار کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے سبب رواں ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی، 8 دسمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے میں اس شرح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ٹماٹر 225 روپے فی کلوگرام دستیاب تھا جبکہ اب اس کی قیمت میں 60 فیصد کمی آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سندھ سے نئی فصل کی آمد ہے، موسم کی وجہ سے دسمبر میں سبزی کی قیمتوں میں کمی آئی۔
حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔
زیر جائزہ ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
- پیاز: 468.21 فیصد
- پیٹرول: 59.27 فیصد
- انڈے: 53.77 فیصد
- نمک: 53.38 پی فیصد
- چکن: 52.92 فیصد
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
- پسی ہوئی مرچ : 40.56 فیصد
- گُڑ : 3.42 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
- چکن: 5.89 فیصد
- پیاز: 4.45 فیصد
- صابن: 2.3 فیصد
- آٹا: 2.17 فیصد
- باسمتی چاول: 2.04 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
- ٹماٹر: 28.71 فیصد
- آلو: 16.63 فیصد
- انڈے: 2.64 فیصد
- تیل (فی کلو): 0.91 فیصد
- دال مسور: 0.61 فیصد
رواں برس عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی بلند ترین شرح دیکھی گئی۔
علاوہ ازیں رواں برس سیلاب نے کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی، نتجتاً حکومت کو افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنا پڑی۔
صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی نومبر میں 23.8 فیصد پر پہنچ گئی جوکہ اگست میں 27.3 فیصد تھی، یہ 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے مطابق دسمبر میں مہنگائی 24.3 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا
مئی
غزہ کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی مکمل نسل
اکتوبر
حالیہ صیہونی جنگی جارحیت کے پیچھے چھپے اصل مقاصد کیا تھے؟
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:اطالوی تجزیہ کار سیلویا بولٹوک کے مطابق اسرائیل کی حالیہ
جولائی
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک
اپریل
برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا
?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد
مارچ
جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی مشکوک کیمیائی کارروائی کا انکشاف
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:اقوامِ متحدہ کی امن فورسز نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت
فروری
سعودی دارالحکومت میں فیشن شو کا انعقاد
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں خواتین کے عبایا فیشن
جون
یورپ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا امکان
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:ایک معروف عبری اخبار معاریو نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں
مئی