?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کے ساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے۔
سنیئر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم اپنی بکواس اور گندی زبان سے فوج کو متنازع بناتے ہو، کسی کویہ اجازت نہیں دی جاسکتی، سرخ لکیرعبور کرنے والے کی سزا آئین میں درج ہے۔ اُن نے کہا کہ تحریک انصاف نے فوجی تنصیبات پرحملہ کیا، وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے، بھارت کے ساتھ ملکرسازش کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کرسکتا ہے، قومی سلامتی پر حملہ آور ہونےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک کے خلاف سازش کرنے والے کی سزا آئین میں واضح ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ بول رہی ہے جو اسرائیل اور بھارت سے لی گئی، کس نے پوچھا ہےکہ 27ویں ترمیم آپ کوقبول ہے یا نہیں؟ اپنی کرپشن اوراعمال چھپانے کے لیے 9 مئی کا سانحہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرکےساتھ اسی طرح نمٹا جائےگا جیسےملک دشمن کےساتھ ، اینف ازاینف، کہہ رہے ہیں، خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو جلا دیں گے، تمہارے باپ کا گورنر ہاؤس ہے، پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کو ملک کا دفاع بہت اچھی طرح آتا ہے۔ سنیئرصوبائی وزیر نےکہا کہ زیرو ٹالرنس ہے کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، غلیظ، گندی زبان جو بھی استعمال کرے گا قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں یہ بھارت کا سہولت بنا ہوا تھا، آپ کو تکلیف اپنا چہرہ بےنقاب ہونے سے ہو رہی ہے، سیاست کرو ملک دشمنی نہ کرو، اظہار رائے کی حد آئین نے واضح کر دی ہے جو راہ راست پر نہ آئے اِس سے براہ راست نمٹا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
اگست
پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ
دسمبر
مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا.وزارت خزانہ
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری
مارچ
حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی
جولائی
وزیر اعظم کی نماز عید کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ
جولائی
ڈونلڈ ٹرمپ کی دہشت گردانہ پالسیوں پر گامزن جوبائیڈن
?️ 8 اپریل 2021(سچ خبریں) جوبائیڈن نے بے غیرتی اور دروغ گوئی کی ایک نئی
اپریل
یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں
مئی
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ