🗓️
پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دئے ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گرد رنگ روڈ قبرستان میں واردات کی غرض سے موجود تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور مختلف دستاویزات برآمد ہوئے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا، ہلاک ملزمان میں ایک کمانڈر حیات تھا جو پشاور داعش کا انچارج تھا۔سی سی پی او کے مطابق مرکزی کمانڈر سلیمان تھا جس کا تعلق باجوڑ سے تھا، تیسرا دہشت گرد افغانی تھا۔
سی سی پی او کا کہن ا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں اور سکھ شہری ستنام سنگھ کے قتل میں داعش نیٹ ورک ملوث تھا جکس میں مذکورہ ملزمان بھی شامل تھے، سنہ 2017 میں پشاور میں داعش کا ہیڈ کوارٹر بھی پکڑا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات مقابلے میں 2 دہشت گرد فرار بھی ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے غزہ میں آٹے کو داخل ہونے سے روکا
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:چند منٹ قبل Yediot Aharanot اخبار نے ایک خبر میں اعلان
فروری
اسقاط حمل کے معاملے میں ٹرمپ کا یو ٹرن
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ریپبلکن اسقاط حمل کے حقوق کے
ستمبر
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر
غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس علاقے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو زبردستی نقل
اکتوبر
یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور
اپریل
بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک
اگست
چینی وزیر خارجہ کے منطقی سوال پر خاموش بریل نے کیا جواب دیا؟
🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کانفرنس میں جوزف بوریل کے
فروری