🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے اپنے پاس رکھنے سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کرنے کے لیے توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ ’ہم حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحائف رکھنے والے دولت مند معزز شخصیات یعنی سیاست دانوں، ججوں اور جرنیلوں سے سو فیصد ادائیگی کی وصولی کرے‘۔
ساتھ ہی نور عالم خان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے دفتر کو آڈٹ کے نتائج عام کرنے کی ہدایت کی۔ اے جی پی کے دفتر نے جواب دیا کہ ایک ٹیم پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہے اور توشہ خانہ کا آڈٹ بدھ سے شروع ہوگا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس وزارت بحری امور کے آڈٹ پیراز برائے سال 22-2021 کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔
پی اے سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، کراچی ڈاک لیبر بورڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے آڈٹ پیراز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں پائیں۔
کچھ انتہائی سنگین خلاف ورزیوں میں ٹریفک اور فنانس ڈپارٹمنٹ کی 45 ارب روپے کی غیر تصدیق شدہ ریونیو وصولی بھی شامل ہے۔
اے جی پی نے کہا کہ کے پی ٹی کے پاس تمام کنٹینرز اور نان کنٹینرائزڈ کارگو کا تفصیلی اور مناسب ریکارڈ برقرار رکھنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔
اسی طرح آڈٹ نے اتھارٹی کو مسلسل نقصان کے باوجود کے پی ٹی افسران/ اہلکاروں کو 6 ارب 20 کروڑ روپے کے بونس کی غیر منصفانہ ادائیگی کی نشاندہی بھی کی۔
آڈٹ پیرا میں کہا گیا کہ ’کے پی ٹی نے گزشتہ برسوں سے عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بونس کی مد میں 6 ارب 20 کروڑ روپے کی رقم ادا کی ہے‘۔
پی اے سی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بحری امور کے سیکریٹری سید محمد طارق ہدیٰ کو ہدایت کی کہ وہ 4 ہزار سے زائد ملازمین کو چار بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس کی ادائیگی فی الفور روک دیں اور منافع کی بنیاد پر سال میں ایک بار الاؤنسز تک محدود رہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ کے پی ٹی کے ریونیو میں گزشتہ برسوں کے دوران مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
کمیٹی کو کے پی ٹی کے تحت بندرگاہ کے علاقے سے باہر املاک سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے بقایا کرائے کی وصولی میں ناکامی، 3 ارب 60 کروڑ روپے کے اخراجات میں تضاد، کے پی ٹی کی اراضی پر غیر قانونی قبضے اور آئل کمپنیوں کے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے بقایا جات سمیت کچھ دیگر مبینہ بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا
اکتوبر
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دفتر میں اہم افسران کی تعیناتی
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے
اکتوبر
شہدا ءکی بےمثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
🗓️ 14 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم آزادی کے
اگست
چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف
جولائی
ملکہ الزبتھ سامراجی طاقت: آسٹریلوی سینیٹر
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ایک آسٹریلوی سینیٹر نے حلف اٹھاتے وقت ملکہ الزبتھ دوم کو
اگست
بن سلمان کی سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی درخواست
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ
جولائی
واٹس ایپ میں ڈیلیٹ شدہ میسجز کوکیسے پڑھا جائے؟
🗓️ 23 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)میسجنگ کے لیے مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ
اکتوبر
خیبرپختونخوا: پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی گئی
🗓️ 16 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) محکمہ ٹرانپسورٹ نے خیبرپختونخوا میں پرانی گاڑیوں پر پابندی
دسمبر