?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور اجتماعیت کی اہمیت پر زور دیا۔ بتایا گیا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے پاک-افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔
جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی اور فارمیشن کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا جو پائیدار ترقی اور استحکام کے لیے کلیدی ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے وانا میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فارمیشن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیت اور سیکیورٹی امور بلخصوص نئے ضم ہونے والے اضلاع کی ترقی سے متعلق امور بارے بریفنگ دی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان شا اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ 9 مارچ کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک سیکیورٹی اور پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔
آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ’مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
ایران اسرائیل کشیدگی، 40 مزید افراد وطن پہنچ گئے
?️ 1 اپریل 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران
اپریل
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست
غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی منصوبہ مبہم، عمل درآمد کی توقع کم:امریکی اخبار
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے واشنگٹن کے غزہ کی تعمیر نو کے
دسمبر
مسجد الاقصی پر صہیونی حملہ / اسلام مخالف نعرے بازی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی
اپریل
افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر
اگست
یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے
دسمبر
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں
جون