?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سوڈان کے شہر کدوگلی میں اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سوڈان کے شہر کدوگلی میں ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس برائے ابیئی کے تحت خدمات انجام دینے والے بنگلہ دیش کے 6 امن اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس المناک گھڑی میں جاں بحق اہل کاروں کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہل کار دنیا بھر میں تنازعات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن اہلکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے ہاتھوں مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ کو بڑا دھچکا: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے نے نہ صرف امریکہ کی
ستمبر
چین اور امریکہ نے ملٹری کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ
نومبر
اقوام متحدہ نے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کی: روس
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں: روسی مندوب کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے دوہرے اقدام
مارچ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر اظہار تشویش
?️ 22 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
صیہونی حکومت کی ہر ریزرو فورس کی قیمت کتنی ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سابق معاشی مشیر اور صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف
مئی
اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے
مئی
پہلگام فائرنگ میں 28 سیاح ہلاک، پاکستان کا واقعے پر تشویش کا اظہار
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مشہور
اپریل
غزہ میں قرآن اور مساجد کی بے حرمتی
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ اپنے 11ویں مہینے میں ہے جب کہ
اگست