?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانےکافیصلہ کرلیا ، قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی۔ ملک بھر میں انسداد پولیومہم 20تا 24ستمبرمنعقدہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانےکافیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبوں سےقومی انسدادپولیومہم پرمشاورت مکمل کرلی ہے، قومی انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبوں میں چلے گی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں چلائی جائےگی، پہلےفیز میں خیبر پختونخواہ کے34اضلاع میں17تا21ستمبر مہم چلےگی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں انسداد پولیومہم 20تا 24ستمبرمنعقدہوگی۔
ذرائع کے مطابق تیسرےفیزمیں جنوبی وزیرستان میں مہم27ستمبرتا1اکتوبرچلےگی، ملک بھر میں3 روز انسدادپولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ پولیو کے حساس علاقوں میں 5 روزہ مہم اور 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانےوالےبچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4 کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم میں 6 تا59ماہ کےبچوں کی وٹامن اےکی ویکسی نیشن ہوگی، وٹامن اےکی ویکسی نیشن کامقصدبچوں کی قوت مدافعت بہتربناناہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20.42ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کاہدف ، سندھ میں 9.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن کاہدف اور خیبرپختونخوامیں 6.9ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بلوچستان 2.53ملین، آزادکشمیرڈھائی لاکھ بچوں ، گلگت بلتستان میں 0.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوگی جبکہ 335387 فرنٹ لائن ورکرزقومی انسدادپولیومہم میں حصہ لیں گے۔
مشہور خبریں۔
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
?️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں
نومبر
انتخاب ضرور ہو گا لیکن پہلے احتساب ہو گا، مریم نواز
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب
مارچ
وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری
?️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے
دسمبر
کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل
جولائی
یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ
جنوری
ریٹائرڈ صہیونی جنرل کا اعتراف: جنگ حماس کی شکست کا باعث نہیں بنے گی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے ایک بیان
مئی
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ، بلاول بھٹو کے مابین گرما گرمی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین
جون
ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل
نومبر