?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں ”یوم یکجہتی کشمیر “جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم کا شکار کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا بھی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی مناسبت سے آج پاکستان بھر، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر کے دارلحکومتوں میں جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں او ر دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں شاہراہ دستور سے ریلی نکالی جائے گی۔
دس بجے سائرن بجائے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے اہم راستوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔
مظفرآباد میں آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں مقبوضہ جموںو کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا جوگزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے وحشیانہ بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں۔پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو ملانے والے منگلا، کوہالہ، برار کوٹ، آزاد پتن وغیرہ میں انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔پاکستانی اور کشمیری عوام ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔
”یو م یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں آج بیرون ممالک مقیم کشمیر ی ، پاکستانی اور انسانی حقوق اور وقار و عزمت پر یقین رکھنے والے لوگ بھی اہم دارلحکومتوں میں جلوس اور ریلیاں نکال کر مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے تعین بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں گے اور بھارت کو باور کرائیں گے کہ اسے ایک دن کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق، حق خود اردیت دیناہی پڑے گا۔
بھارت نے آج سے تقریبا77 برس پہلے جموںوکشمیر پرتقسیم برصغیر کے فارمولے کے منافی غیر قانونی طور پراپنا تسلط قائم کیا، وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔ اس نے بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں اب تک لاکھوں کشمیری شہید اور ہزاروں لاپتہ کر دیے ہیںلیکن وہ کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکاہے۔


مشہور خبریں۔
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے بارے میں یورپ کے فیصلے پر تنقید کی
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے عارضی تحفظ کو
مارچ
ایرانی میزائل حملے نے مقاومت کے اتحاد کو مضبوط کر دیا: یمن
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ یمن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایران
جون
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
?️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول
فروری
حزب اللہ کو فوری طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے:امریکہ
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی خصوصی ایلچی نے لبنان میں حزب اللہ کے غیرمسلح ہونے
اپریل
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
?️ 16 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے
جون
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو 26 اکتوبر تک شیخ رشید کی بازیابی کا حکم
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو گزشتہ ماہ
اکتوبر
حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیلی نگرانی کا غبارہ اب کام نہیں کرے گا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی کان چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ
نومبر