🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ میں متعین ہائی کمشنر مظہر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن قائم ہو گیا اسے دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین “مشترکہ کمیشن” قائم کر دیا گیا ہے، دونوں ممالک نے پریٹوریا میں مشترکہ کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ میں متعین ہائی کمشنر مظہر جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے، جب کی جنوبی افریقہ کی جانب سے وزیر بین الاقوامی تعلقات و تعاون ڈاکٹر نیلیدی پینڈور نے دستخط کیے۔
یہ مشترکہ کمیشن تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں وسعت کی ادارہ جاتی حکمت عملی میں معاون ہوگا، کیے گئے معاہدے کے تحت تمام امور پر مؤثر جائزہ، نگرانی اور وسیع تر تعاون کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
معاہدے کے تحت دوطرفہ سطح پر قابل تجدید توانائی، زراعت، صحت اور اعلیٰ تعلیمی شعبہ جات میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی روابط میں بھی وسعت لائی جائے گی۔مشترکہ کمیشن کے اجلاس ہر 2 سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ میں منعقد ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
🗓️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس
مئی
سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون
نومبر
امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے
اگست
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
🗓️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کیلئے جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق
🗓️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے
اپریل
پاکستان نے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں
🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین
اگست
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل