?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا اور کہا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔ اس حوالے سے دفتر وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدان مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں،بی جے پی،آر ایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آزادجموں وکشمیرپر بی جے پی کے وزیر کا اشتعال انگیزبیان مستردکرتے ہیں ، اندرونی سیاست میں پاکستان پر الزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی کرتے ہیں، بی جےپی،آرایس ایس کے سیاستدان مقبوضہ کشمیرپر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں کے بھارتی جبر اور بی جے پی آر ایس ایس کے زیر انتظام 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
ستمبر
تاریخ کے آئینے میں صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبوں کا ازسرِنو جائزہ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: صہیونیوں نے 78 سال قبل باضابطہ طور پر فلسطین کی
مئی
صیہونی قیدی کیوں رہا کیوں نہیں ہو رہے ہیں؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے
نومبر
شیخ کا ٹکٹ کا ضائع ہونا معمولی بات نہیں
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی ٹیم
اکتوبر
ٹرمپ نے صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ روک دی
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے
اگست
صہیونی شمالی غزہ سے ذلت کے ساتھ واپس
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج ایک مختصر
جنوری