🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی، شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کے لئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کےلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلہ کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا ہے۔ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا، قوم نے متحد ہو کر دشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دور میں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔
مشہور خبریں۔
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
🗓️ 7 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے اسلحہ برآمدگی کیس میں
مارچ
شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت
🗓️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو
مارچ
نئی دہلی ایئرپورٹ پر جرمن وزیر خارجہ کے لیے شرمناک صورتحال
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر جرمن وزیر
مارچ
اردوغان کے ترجمان نے جدہ میں سعودی ولی عہد سے کی ملاقات
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن اور ان کے
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں ملالہ یوسف زئی کا بیان
🗓️ 29 جون 2024 سچ خبریں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے
جون
فیس بک معاشرےکو خراب کررہا ہے
🗓️ 11 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی
نومبر
غزہ سے امریکہ کو نقصان
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری
افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں
فروری