پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔ عطاء تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں ہیں، افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوے محض پراپیگنڈا ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم اور اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی طرف سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی بھی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی کی ان معلومات کا مکمل انحصار طالبان حکومت پر ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مل کر حملے کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم متعدد دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور موثر انداز میں جواب دیا گیا، پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

اسٹولٹن برگ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے یوکرین کی اہم شرط کا انکشاف کیا

?️ 19 فروری 2023اگرچہ کیف خود کو شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کا

نبیٔ کریم کی حیات طیبہ تمام انسانیت کےلئے عمدہ مثال ہے: فواد چوہدری

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے

افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے

اسرائیلی اٹارنی جنرل کو برطرف کرنے کا عمل اور ایک نیا قانونی بحران

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کل کے اجلاس میں اٹارنی

مزاحمت فواد شکر کے قتل کا جواب ضرور دے گی : حسن نصر اللہ

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر

روسی سفارت کار: یوکرین میں مالیاتی اسکینڈل پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے اس بات کی

بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری

?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے