?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے اندر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے، پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے خیالی اعداد و شمار کسی سنجیدہ تبصرے کے بھی قابل نہیں ہیں، افغان وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے پاکستان کے خلاف میدان جنگ میں کامیابیوں کے دعوے محض پراپیگنڈا ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم اور اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی طرف سے افغان شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کی بھی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی کی ان معلومات کا مکمل انحصار طالبان حکومت پر ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مل کر حملے کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم متعدد دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور موثر انداز میں جواب دیا گیا، پاکستان نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی 100 روزہ حکمرانی؛ تجارتی جنگ، داخلی آمریت اور بین الاقوامی انتشار
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 دنوں میں اختیارات
مئی
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک
?️ 20 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز
ستمبر
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا
دسمبر
جنگ کونسے ایران پر تھوپی گئی ہے؟
?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کیا ہے اور ایرانی کون ہے؟ ایران آج جنگ
مارچ
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل
مئی
نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں فیصلہ
?️ 1 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف
نومبر
انگلینڈ کے نئے بادشاہ کے اسکینڈلز
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: سی ان ان نے رپورٹ کیا کہ ملکہ انگلینڈ
ستمبر
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار
?️ 18 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
اکتوبر