پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف

🗓️

بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، حکومت گورننس کی بہتری، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے،چائنا ایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائناایکسپورٹ امپورٹ بینک (سی ای ایکس آئی ایم)کے چیئرمین ڈاکٹر وو فلن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نے حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا تاکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے.

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں کیونکہ غذائی شعبے میں مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور پبلک ڈیٹ کو مزید پائیدار سطح پر لایا گیا ہے وزیراعظم نے پاکستان کی صنعتوں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی جدید کاری کے لیے ایگزم بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا. انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پاک چین مشترکہ منصوبے کے منصوبوں اور تجارتی فنانسنگ میں چینی ایگزم بینک کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان گورننس کی بہتری ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے،چائناایگزم بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،مین ریلوے لائن۔1 کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار ہے.

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،پاکستان اپنی زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ایگزم بینک کے چیئرمین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر منصوبہ چائنا ایگزم بینک کے لئے ترجیحی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے سی پیک فیز۔ II کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کے اہم کردار اور چائنا ایگزم بینک کی پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور ”مشترکہ خوشحالی“ کے تصور کے تحت پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر زور دیا.

مشہور خبریں۔

افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

🗓️ 23 مارچ 2021کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ

سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا: طاہر اشرفی

🗓️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی

روس یوکرین جنگ کون نہیں ختم ہونے دے رہا؛ جرمن چانسلر کا اہم انکشاف

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت

پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے

حلب میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان

🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:شامی فوج نے حلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں

امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی اربوں ڈالر کی آمدنی

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:   جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا

نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

🗓️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار

یوکرین جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے چھ عرب ممالک کا اجلاس

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:  چھ عرب ممالک، جنہیں عرب کمیونیکیشن گروپ کے نام سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے