?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اور پاکستان کے مابین لاجسٹک، تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرلیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزراء عبدالعلیم خان، جام کمال خان اور حنیف عباسی نے پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر فرزانہ صادق سے ملاقات کی۔اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر تجارتی مشکلات کے ازالے کے لئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا، جو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرےگی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےایران سے آنے والے ٹرکوں کی جلد کلیرنس کی ہدایت دیتے ہوئے ایران کو پاکستان کے ٹریڈ کوریڈور سے چین اور دیگر ممالک تک تجارت کی پیشکش کی، اجلاس میں کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک کی بحالی پر بھی اتفاق ہوا، جبکہ دسمبر میں اسلام آباد تہران استنبول ٹرین منصوبے کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایران سے ستمبر میں طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کی تجویز پیش کی۔ ایرانی وزیر نے چاہ بہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان بحری تعاون بڑھانے پر زور دیا اور عبدالعلیم خان کے متحرک کردار کو سراہا۔
وزیر تجارت جام کمال نے ایران سے تجارت کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ایرانی وزیر نے عبدالعلیم خان کو دوبارہ ایران کے دورے کی دعوت دی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان علاقائی تجارت اور باہمی رابطوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک ایک عرصے بعد قریب آرہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی
دسمبر
دمشق نے لبنان پر صیہونیوں کی سرحدی جارحیت کی مذمت کی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان شائع کرتے ہوئے
جون
سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل
ستمبر
صہیونی میڈیا کی 8 نفسیاتی و اطلاعاتی جنگی چالیں؛ ایران پر حملے کے پس پردہ پروپیگنڈا مشینری
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر صہیونی حملے کے ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے
جون
ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی کی کوشش کریں گے
?️ 21 نومبر 2025 ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی
نومبر
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
پابندیوں نے روس کے جدید ہتھیاروں کی پیداوار روکی: نیٹو
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے
ستمبر
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست