🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے امریکی کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کرلیے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’روزویلٹ ہوٹل‘ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے آئی ایل) کی زیرملکیت ملٹی ملین پراپرٹی ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خسارے کا شکار پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔
جونز لینگ لاسالے امیرکاز انکارپوریٹد (جے ایل ایل) کی زیر قیادت امریکی کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر نجکاری کمیشن (پی سی) میں دستخط کیے گئے۔
حکومت کے جاری نجکاری پروگرام میں روزویلٹ ہوٹل کو ترجیح حاصل رہی ہے، رئیل اسٹیٹ کی فہرست میں 4 ادارے تھے، لاہور میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اور وفاقی حکومت کی ملکیت یا زیرانتظام پراپرٹیز کی فروخت کے لیے لین دین مکمل کر لی گئی ہے، فہرست میں اب صرف جناح کنونشن سینٹر اور روزویلٹ ہوٹل باقی ہیں۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے مالیاتی مشاورتی کنسورشیم کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کے بدولت بہترین ممکنہ شراکت داروں کو تلاش کیا جائے گا اور حکومتِ پاکستان کے لیے اس کی ترقی سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ قدر حاصل کی جا سکے گی۔
اس کے بعد ہونے والے اجلاس میں ایک تفصیلی روڈ میپ اور مخصوص وقت کے اندر اہداف کے حصول پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے نتیجے میں اس منصوبے کے لیے ممکنہ جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی شناخت اور انتخاب کیا جائے گا۔
نگران وزیر نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان دنیا کے معاشی دارالحکومت کے مرکز میں واقع اِس تاریخی مقام کو جدید ترین خصوصیات اور معیارات کے ساتھ ایک شاندار اسٹرکچر کے طور پر تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کوئی آرمی چیف محب وطن ہے یا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
🗓️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی
ستمبر
خطہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم ترین جملہ
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: قائد مزاحمت کا سب سے واضح پیغام خطے کی زندگی کے
اکتوبر
اسرائیل کے دفاعی ادارے کے اربوں ڈالر کیسے ضائع ہوئے؟
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: مزاحمتی محاذوں کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں اور
دسمبر
موجودہ حکومت کی حیات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بارے میں فچ کی رپورٹ
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی حالیہ رپورٹ
جولائی
آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے: وزیر خزانہ
🗓️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا
🗓️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی مطیع
نومبر
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، 14.07 ارب ڈالر ہوگئے
🗓️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں
جولائی
وزیر اعظم کا بجلی کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلزٹیکس کی
اگست