سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سےمقابلہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنےکے بجائے جلسے کر رہے ہیں، لوگوں نے آپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔

وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبےمیں دن رات محنت کررہی ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے، سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اورجلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی ترجیح اڈیالہ جیل جانا اور جلسے کرنا ہوتا ہے، سہیل آفریدی جلسوں،دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سے مقابلہ کریں، پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ فساد کے لیے نہیں دیا۔

وزیرِمملکت قانون وانصاف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کے مسائل حل کرنےکےلیےاقدامات کریں، اداروں میں خودا حتسابی کا عمل جاری ہے، فیض حمید کوسزا اس کا ثبوت ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا کا ایک حقیقی عالمی جنگ کا سامنا

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ہفتہ واری پروگرام

اسرائیل کی بربریت اس کی شکست کی علامت ہے: انصار اللہ

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے لبنان

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے اپنے اپنے نقطۂ نظر سے

نور الحق قادری سانحہ یتیم خانہ چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی

?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری نے سانحہ یتیم

ہم شام میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں:یو اے ای

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی

آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس

?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے

محمود عباس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم کے استعفیٰ پر رضامندی ظاہر کی

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے