غزہ میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ کی موت

غزہ

?️

سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی UNRWA کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جنگ کو روکنے کی ضرورت پر بارہا زور دیا ہے۔

اس حوالے سے فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کے خلاف ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہر گھنٹے میں ایک بچہ ہلاک ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں 14500 فلسطینی بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ تعداد نہیں بلکہ زندگیاں ہیں جو وقت سے پہلے ختم ہو گئیں۔

UNRWA کے کمشنر جنرل نے کہا کہ بچوں کے قتل یا غزہ میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو جسمانی اور نفسیاتی نقصان پہنچانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

لازارینی نے مزید کہا کہ غزہ میں لڑکے اور لڑکیاں ملبے کے درمیان گھوم رہے ہیں اور تعلیم سے محروم ہیں۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور غزہ کے بچے اپنی زندگی، اپنا مستقبل اور اپنی امیدیں کھو رہے ہیں۔

قبل ازیں، UNRWA نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی ان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے بچوں کی ایک پوری نسل کو کھو رہی ہے۔

اقوام متحدہ سے وابستہ اس تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں 625 ہزار سے زیادہ لوگ تعلیم سے محروم ہیں جن میں سے 300 ہزار جنگ سے قبل UNRWA کے اسکولوں میں داخل تھے۔

مشہور خبریں۔

خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ احسن اقبال

?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

غزہ میں صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنی کارروائیوں میں شدت لاتے

اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس

گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں

شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا

?️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے

صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج

پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی معاونت کا

اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے