عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم آزاد مبصرین نے خبردار کیا کہ اس سے سیاسی بحران مزید بڑھے گا۔

اس حوالے سے تبصرے کے لیے رابطہ کیے جانے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف مقدمات اندرونی معاملہ ہیں، ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکی اراکین پارلیمنٹ اس حوالے سے خاموش نظرآئے، جو عموماً عمران خان اور ان کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں، تاہم سیاسی مبصرین اور تھنک ٹینک کے ماہرین نے زیادہ کھل کر رائے دی۔

واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگلمین نے ٹوئٹ کیا کہ ’کچھ عرصہ قبل پاکستان کا سیاسی بحران ذرا کم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، حکومت نے عہدہ چھوڑنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے نگران حکومت کو راستہ دینےکا وعدہ کیا تھا، لیکن اب عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کے بعد انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔‘

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایک وزیر اعظم کو اقامہ پر سزا سنائی گئی اور اب دوسرے وزیراعظم کو کلائی کی گھڑی بیچنے پر، سیاست دان ایسے معمولی معاملات پر بدنام ہو جاتے ہیں جبکہ ’دوسرے‘ اس سے زیادہ سنگین الزامات کے باوجود فرار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیاست دان استعمال ہوتے رہتے ہیں اور پھر عمران خان کی طرح ضائع ہو جاتے ہیں، ہم اسی طرح دائروں میں گھومتے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز لندن میں عمران خان کے کئی حامی ان کی گرفتاری کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے۔

پی ٹی آئی کے ایک نمایاں کارکن شایان علی نے عمران خان کے حامیوں سے گزشتہ روز سہ پہر لونڈیس اسکوائر میں پاکستان مشن کے باہر جمع ہونے کو کہا تھا، بارش کے باوجود پی ٹی آئی کے حامی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب‌ الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر

صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت

امریکہ اور اسرائیل اپنی پوری طاقت سے ایران کو شکست نہیں دے سکے:امریکی پروفیسر

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے معروف نظریہ ساز جان مرشائیمر نے کہا

تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی

?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل

مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں

اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار

کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ

اسرائیل کا رقبہ کم ہو جائے گا: صیہونی وزیر جنگ

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:  صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے