کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 47 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 686.40 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 136 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد دوبارہ 66 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مزید کہا کہ متعدد مثبت پیش رفت کی وجہ سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر غیر ملکی سرمایہ کو راغب کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
13 دسمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 65 ہزار 280 کی سطح پر آگیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کرانے والے اداروں کی جانچ پڑتال کا حکم
اپریل
سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ
مارچ
ٹرمپ کا کانگریس پر حملے کے دن گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ
جنوری
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
مئی
کیا پاکستان بھارت پر حملے کرنے والا ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
اپریل
ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود بھی درآمد کی منظوری
جون
کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ
فروری
صیہونیوں پر حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ مار کرنے والے میزائلوں کا خوف
فروری