اسلام آباد (سچ خبریں) پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی، وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے پاک ویک کوروناویکسین کل سےدستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی تیارکردہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے اور پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کل سےدستیاب ہوگی، ڈریپ سےپاک ویک کی دوسری کھیپ کےاستعمال کا اجازت نامہ دے دیا ہے اورپاک ویک کوڈریپ کااین سی ایل بی لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔
پاک ویک ویکسین کی پہلی کھیپ 1 لاکھ 8 ہزارڈوزکی تھی اور چینی ٹیم کی زیرنگرانی تیارکی گئی تھی، پاکستان کوویکسین کیلئے خام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے۔پاک ویک کی تیاری کیلئے9 لاکھ ڈوزکاخام مال موجودہے، ملک میں آئندہ ماہ سےبڑےپیمانےپرپاک ویک کی تیاری کاآغازہوگا، اس دوران قومی ادارہ صحت پاک ویک کی یومیہ ایک لاکھ ڈوز تیار کرے گا۔
مشہور خبریں۔
چاڈ کے صدر کا قتل
اپریل
امریکی فوج نے شام سے عراق میں نئے فوجی سازوسامان وارد کئے
مارچ
نیٹو کے دروازے تمام ممالک کے لیے کھلے ہیں: بائیڈن
اگست
روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا
جولائی
نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے
اکتوبر
ورلڈ کپ میں ایران کی تاریخی جیت پر عرب میڈیا اور شخصیات کا ردعمل
نومبر
ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک
ستمبر
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ سکتی ہے:صیہونی وزیر جنگ
فروری