?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کور کمانڈزر کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی اور اقتصادی ترقی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔
کانفرنس میں سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت حکومتی کوششوں کی حمایت کی گئی، اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کے لیے سرکاری اداروں سے تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔
اعلامیے میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والےدہشت گردوں، سہولتکاروں سے مکمل طاقت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ساتھ ہی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کے لیے خطرناک اور باعث تشویش قرار دیا گیا۔
کانفرنس میں بھارتی فوج کےہاتھوں شہریوں کے اغوا و تشدد کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، غزہ میں جنگ بندی اور تنازعے کے پر امن حل کے حکومتی مطالبے کےمؤقف کا اعادہ بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے
جون
دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت
جنوری
ایچ ایم ڈی اور لاوا کا ٹی وی چلانے والے فونز پیش کرنے کا اعلان
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم
مئی
صہیونی ماہر: ہم نے شام کو غلط حکمت عملی سے کھو دیا
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے
مئی
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کا وقار بحال کریں، وکلا کا کنونشن میں مطالبہ
?️ 30 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں منعقدہ وکلا کنونشن نے چیف جسٹس آف پاکستان
مارچ
اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری
ستمبر
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین اور
اگست