پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

?️

مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران مروان کے قریب  گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کی وجوہات جاننے  اور تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔تاہم زمین پر کسی قسم کے جانی و مانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فی الحال ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کےدوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ، زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔بعد ازاں اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں

?️ 16 اکتوبر 2025روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں

کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان

حزب اللہ نے صیہونی شہروں میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کر دی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے

بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار،صہیونی تحریک کا سخت بیان

?️ 14 فروری 2026بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار، صہیونی تحریک کا سخت

فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر

حکومت سندھ سیلاب متاثرین کے گھروں کی ازسر نو تعمیر میں انکی مدد کریگی، وزیراطلاعات سندھ

?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ

شام کے خطرناک واقعات کے عراق پر اثرات سے متعلق انتباہ

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے شام کے خطرناک واقعات کے اس

فواد چوہدری نے ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل کی وضاحت کر دی

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے