پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک-افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزارت تجارت کا وفد آج کابل پہنچے گا۔میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی کہ پاکستانی وفد 2 روزہ دورہ کرنے کے لیے کابل پہنچے گیں، وفد کی سربراہی سیکرٹری تجارت خرم آغا کریں گے۔

افغان وزارت تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد نے کہا کہ ’ہم متعدد ٹرانزٹ اشیا پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گے، پاکستان نے ٹرانزٹ معاہدے کے تحت بعض اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔‘

یہ مذاکرات 18 مارچ کو 2 افغان صوبوں میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے دونوں فریقین کی کوششوں کے درمیان ہوں گے۔

افغان ناظم الامور سردار شکیب احمد اسلام آباد میں اپنی ملاقاتوں کے بارے میں حکام کو بریفنگ دینے کے لیے کابل پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد توکل نے بتایا کہ انہوں نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور انہیں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خان جان الکوزئی نے گزشتہ سال اکتوبر میں متعارف کرائے گئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر درآمدی ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کا ذکر کیا۔

خان جان الکوزئی نے کابل سے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کو بتایا کہ پاکستان میں نگران حکومت کے دوران افغان درآمد کنندگان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے راستے آمدورفت میں کمی آئی ہے اور افغان درآمد کنندگان نے اپنا کاروبار ایران کی بندرگاہوں پر منتقل کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ تیسرے مرحلے میں داخل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں القدس پر قابضین کے جرائم کو 9 ماہ

ہم خود مختاری اور سلامتی کے معاملات میں روس کے حامی ہیں: شی کا پیوٹن سے خطاب

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ

جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک

جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا

فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے

امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا

?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ایک غیر موثر اور ڈرامائی اقدام میں امریکی محکمہ خارجہ

متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ

صیہونی اسپورٹس کلب کی ویب سائٹ پر فلسیطنی کمانڈر کی تصویر

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے