?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (tlp) کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی گئی، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
ملک میں ٹی ایل پی کی پر تشدد اور دہشتگردانہ سرگرمیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے ملک بھر میں شر انگیزی کو ہوا دی، کالعدم تنظیم کی وجہ سے ملک میں شر انگیزی کے واقعات رونما ہوئے، 2021میں بھی موجودہ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی تھی۔
6 ماہ بعد پابندی اس شرط پر ہٹائی گئی کہ آئندہ پر تشدد کاروائیاں نہیں کی جائیں گی، تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے ،ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے احتجاجی جلسوں میں سیکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے۔


مشہور خبریں۔
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی
کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی ریاست کے
ستمبر
دستاویزات فوری طور پر واپس کریں!:ٹرمپ کا امریکی پولیس سے خطاب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ٹرمپ ان اہم دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں
اگست
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
روس ایک ماہ تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:روس اپریل میں ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی
اپریل
ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان
اگست
حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں
مئی