?️
(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی اس کے بعد آج وفاقی وزیر فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کر کے وزیراعظم کو حکمران جماعت کے ناراض گروپوں سے ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے تحفظات دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کیں .
ناراض اراکین سے ملاقاتوں کے بارے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں ایسی مجبوری یا دوری نہیں ہوسکتی کہ قریب بھی نہیں آ سکیں.
ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے امید ہے آج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے معاملات کو حل کر لیں گے انہوں نے بتایا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سے ملاقات کی تھی جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے. قبل ازیں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتاہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے.
صوبائی وزیرنے کہا کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کاحامی ہوں اقتدار آنی جانی چیز ہے جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے. انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیںبلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایاحکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے اپوزیشن نہیں.


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب
جولائی
ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے
جون
غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے
فروری
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
امریکہ میں مذہبی مقامات پر تارکین وطن کی گرفتاریاں
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے عبادت گاہوں پر ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
کیا شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے ایران ہار گیا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ، مصر میں غزہ امن اجلاس، امریکہ اور صیہونی
اکتوبر
آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے
اپریل
ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش
?️ 22 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور
جون