وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جا رہا ہے۔
صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے بھی ون آن ون ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائے گا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جاے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے اور دوسری میں شامل ہونے کے لیے قانون موجود ہیں۔ 

آئین کے آرٹیکل 63 ون اے کے تحت اسپیکر کو پارٹی سربراہ کے خط کے بعد رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اراکین نے خود کہہ دیا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، ان اراکین کے خلاف کارروائی ہو گی اور نا اہلی بھی تاحیات ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے غریب عوام کے پیسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے بھیجے، سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، صحت کے نظام کا برا حال ہے اور سندھ کے حکمران خرید و فروخت میں لگے ہوئے ہیں۔حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں،اس کے لیے خرید و فروخت کرنا آسان ہے،جب بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو سائل کا استعمال کرکے تحریک کو ناکام بنایا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یمن بحران کا کوئی فوجی حل نہیں:سلامتی کونسل

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار

رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ

کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،

شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی

عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے

حوثیوں کے خلاف ہمارے اسلحہ کے ذخائر ختم: امریکی وزیر

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلان نے کانگریس کے سامنے

غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:نیوز میڈیا کے مطابق قبرس میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے