اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حساس ادارے نے داعش کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے، نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاریاں کراچی، اسلام آباد اور بلوچستان سے عمل میں آئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے داعش کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے داعش سے وابستہ متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق داعش کے کارندے اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے پکڑے گئے جنہیں مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں اور داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے، اقوام متحدہ نے کامیاب کارروائیوں پر پاکستانی حساس اداروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کر رہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔
23 جنوری کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا تھا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کر رہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کیمپوں کے خاتمے کے لیے زور ڈالتے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں برسراقتدار طالبان کی عبوری حکومت گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان پر داعش کی مدد کرنے کے الزامات عائد کرتی آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
مئی
کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 اہلکاروں سمیت 17 زخمی
مارچ
یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری
فروری
احتجاجی مظاہرین پر تشدد: حکومت خیبرپختونخوا کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
نومبر
حریدی یہودیوں کے مظاہرے،وجہ؟
ستمبر
سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا
جنوری
صحافیوں نے ارشد شریف کے قتل کو ناقابل یقین قرار دے دیا، شفاف تحقیقات کا مطالبہ
اکتوبر
پاک بھارت کشیدگی، ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گے
مئی