اقوام متحدہ افغانستان سے دہشتگردی پر اپنا کردار ادا کرے، اسحٰق ڈار کی انتونیو گوتیرس سے اپیل

?️

نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ملاقات میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارنے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں عالمی امن مشن سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کے کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا، اسحٰق ڈار نے تنازع مقبوضہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا۔

اسحٰق ڈار نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان کی عالمی ادارے میں فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

منظم ادارے ’فوج‘ سے مجبوراً معاونت لینا پڑتی ہے، نگران وزیراعظم

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد

?️ 14 جون 2021لندن (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی

آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے: حریت کانفرنس

?️ 17 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

لندن اور انقرہ نے 11 بلین ڈالر مالیت کے ٹائفون لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم، جنہوں نے انقرہ کا دورہ کیا، پیر

جنگ کا خاتمہ یا سیاسی فریب؟

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر تنازع شدت اختیار

اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے