وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، بلاول بھٹو

🗓️

چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔

چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، پرانے سیاستدان سیاست کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ہم پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کریں گے، سیاست میں دشمنی نہیں سیاسی اختلاف ہوتے ہیں۔

مزید کہا کہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں، ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا نقصان عوام، ملک اور معیشت کو ہو رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنے منشور، نظریے پر یقین رکھتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، میری حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسانوں کو کوئی نقصان ہوا، تو ازالہ ہماری حکومت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تیر پر ٹھپہ لگا کر نئی سوچ کو چنیں جو عوام کی خدمت کرے، یہ تیر بینظیر بھٹو کا تیر ہے ، میرا تیر ہے، میں جیت کر چنیوٹ کی خدمت کروں گا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر تیر کا امیدوار جیت گیا تو ہم مل کر شیر کا شکار کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں کنڈرگارٹن پر صیہونی بمباری

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں میں صیہونی فوج

غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی

ترکیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا

🗓️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تقریباً 7 سال کے

سویڈن کی الٹی گنتی شروع

🗓️ 2 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ انتہا پسندوں

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ دمشق؛ ریاض کو کیا فائدہ؟

🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات منقطع ہونے اور سعودی عرب

شمالی وزیرستان میں جھڑپ میں 4 جوان شہید، 13 دہشت گرد ہلاک

🗓️ 4 مارچ 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں

فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی

🗓️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی

اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش

🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے