اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر ماسکو میں اپنے اصولی مؤقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے۔
یہ بات وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ روس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازع کا حل نہیں، روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔
وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ روس ثبوت ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے، پاکستان اقتصادی ترقی کے لیے تنازعات کے بجائے پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، سوالات اٹھانے والے جان لیں کہ وزیرِ اعظم بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی روس میں مسئلہ کشمیر، افغانستان، توانائی کے شعبے میں تعاون، دو طرفہ تعلقات اور اسلاموفوبیا پر بات ہوئی۔وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے۔
مشہور خبریں۔
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
فروری
حزب اللہ کے قائدانہ ڈھانچے میں تمام اسامی پُر
اکتوبر
امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی
اپریل
جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر
مئی
شام میں نوجوانوں کی مزاحمت؛ الجولانی کی حکومت کے خلاف بغاوت کا نیا محاذ
مارچ
واٹس ایپ کا اہم فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ
فروری
سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا
دسمبر
عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا
مارچ