محمود خان نےپنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد طلب کر لیا

?️

پشاور (سچ خبریں) ایک نئے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان  نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی کارکردگی کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے  53فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن نظر آئے جبکہ پنجاب صوبے کے کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ اس کے برعکس پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41فیصد مطمئن نظرآئے جب کہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کاکہا۔

خیال رہے کہ وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیو ں  نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں  نے خوش ہونے کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو

غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری

فلسطین کا دفاع کرنا ایک اخلاقی فرض ہے: آئرش کامیڈین

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: آئرش کمدین اور ایکٹیوسٹ ٹیڈ ہیکی، جو فلیٹیلا فار فریڈم

ہم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں:فرانس

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اعلان کیا ہے

امریکی رہنماؤں کا غزہ کی المناک صورتحال پر ردعمل

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سی این

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

?️ 20 مارچ 2021میکسیکو (سچ خبریں) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر نامعلوم

الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو

وزیر اعظم ایک بار پھربراہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے