?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وائس چیئرمین کا منصب ملنا اعزازکی بات ہے۔ اعتماد کے اظہار پر چیئرمین پی ٹی آئی کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔ نوٹیفکیشن میں علی نوازاعوان کو پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، پی ٹی آئی سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کےسربراہ وفاقی وزیرعلی زیدی ہوں گے۔
کمیٹی میں اللہ بخش انڑ،علی پلھ، امیربخش بھٹو،ارباب غلام رحیم ، ارسلان تاج،اشرف قریشی،بلال غفار،ڈاکٹرسنجے ، غوث علی شاہ،فردوس شمیم،حلیم عادل،خرم شیرزمان ، لال مالہی،لیاقت جتوئی،میاں محمدسومرو،مبین جتوئی ، سعیدآفریدی،سیف اللہ ابڑو،سدرہ عمران،طاہر شاہ شامل ہیں۔
صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمیٹی ممبران کومبارکبادپیش کرتاہوں، امیدکرتےہیں تمام ممبران تنظیم سازی میں معاونت کریں گے، پی ٹی آئی سندھ کی بڑی اورمنظم جماعت بن کر سامنے آئے گی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیاکامقابلہ کرنےکیلئےپی ٹی آئی متحرک ہے، سندھ سےزرداری مافیاکاخاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، 2023ء میں پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔
مشہور خبریں۔
9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا کے پیش نظر پاکستان آنے
اگست
سی بی آئی نے پانچ سال بعد سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیسز بند کردئیے
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)
مارچ
صیہونی حکومت کے لیے ہیگ ٹریبونل کے فیصلے کے کیا نتائج ہوں گے؟
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم
نومبر
حکومت نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ عمران خان کو ٹھہرا دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق
دسمبر
اب جنگ کا وقت قریب ہے
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ
جولائی
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر