?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے پہلا ڈراما بنانے کے لیے جہاں درجنوں لوگوں سے قرضہ لیا، وہیں انہوں نے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے تھے۔
کاشف محمود نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر کے سب سے بڑے بچے تھے، اس لیے ان پر ذمہ داریاں بھی زیادہ تھیں لیکن اس باوجود والدین نے ان پر سختیاں نہیں کیں اور انہیں اپنی پسند کا کام کرنے دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں بہت مشکلات دیکھیں، پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک ڈرامے میں ان کا صرف ایک منظر شامل کیا گیا لیکن اس میں بھی ان کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا بلکہ صرف ان کا پچھلا حصہ دکھایا گیا اور وہ لوگوں کو بتاتے رہے کہ جس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا، وہ وہی ہیں۔
کاشف محمود کے مطابق انہوں نے بطور ’ایکسٹرا‘ اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا، یعنی انہیں صرف ہیرو کے پیچھے نظر آنے والے افراد کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں ریشم اور سلیم شیخ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کاشف محمود نے کیریئر کے آغاز میں اپنی مالی مشکلات کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پہلا ڈراما بنانے کے لیے نہ صرف قرضہ لیا بلکہ گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’آشیانہ‘ نام سے ڈراما بنایا اور ایک ٹی وی چینل کے مالک کے پاس گئے جنہوں نے ان سے ڈراما نہیں خریدا، اس کے بعد انہوں نے مذکورہ ڈراما اداکارہ و ہدایت کارہ بدر خلیل کو بھیجا، جنہوں نے دیکھنے کے بعد ان کے ڈرامے کو ’سپر ہٹ‘ قرار دیا۔
ان کے مطابق بدر خلیل نے ہی ان کا ڈراما کسی ٹی وی چینل کو فروخت کیا اور ان کا ڈراما ایک ٹی وی چینل پر چلا لیکن بعد میں وہ ٹی وی چینل بند ہوگیا اور انہیں پیسے بھی نہیں ملے، پھر وہ ٹی وی چینل دوبارہ کھلا لیکن انہیں پیسے آج تک نہیں ملے۔
کاشف محمود کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کو بنانے کے لیے انہوں نے بہت سارے افراد سے قرضہ لے رکھا تھا، جس پر انہوں نے ایک سڑک سے گزرنا بھی بند کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں انہوں نے مذکورہ ڈرامے کو پی ٹی وی پر چلایا اور خود ہی اس کی مارکیٹنگ بھی کی، جس پر انہیں اتنے پیسے ملے کہ انہوں نے پورا قرضہ اتارا اور انہیں 7 لاکھ روپے کی بچت بھی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے مالی مشکلات اور تکالیف کو برداشت کیا لیکن اس باوجود والدین انہیں کچھ نہیں بولتے تھے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو؛ حکمت عملی پر اتفاق، طریقۂ کار پر اختلاف
?️ 12 جون 2026سچ خبریں:اگرچہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے درمیان بعض اختلافات موجود ہیں،
جون
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
?️ 21 اپریل 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے
اپریل
زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف
نومبر
الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، احسن اقبال
?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
اکتوبر
سوڈانی عوام کے ہاتھوں صیہونی پرچم نذرآتش
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری
انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 9 دسمبر 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے
دسمبر
ایرانی میزائل آسانی سے تل ابیب تک پہنچ سکتے ہیں:امریکی جنرل
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:جنرل میکنزی نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ ایران کے پاس
مارچ