وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے ، ان سمیت 7 افراد نے بہاولپور کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ طیارے میں سفر بھی کیا تھا۔

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو تمام تر سرگرمیوں سے الگ کر لیا اور انہیں بہاولپور سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں وہ قرنطینہ اختیار کریں گے۔

چیف سیکرٹری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے ساتھ طیارے میں سفر کرنے والی شخصیات وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ، سی ایس او ، پی ایس او کے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئی ہیں تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی و باء کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سردار عثمان بزدار 14 اگست کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ان کی جگہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے

استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز تحریک حماس کے سیاسی دفتر

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ شرجیل میمن

?️ 3 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کا حتمی فیصلہ کل متوقع ہے، فواد چوہدری

?️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے

اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ

غزہ اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں آئندہ امریکی حکومت کا رویہ کیا ہوگا؟

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو ایک سال

امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل

فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے