اسرائیل کا وجود ختم ہونے والا ہے، اسرائیلی سینیر دانشور نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

اسرائیل کا وجود ختم ہونے والا ہے، اسرائیلی سینیر دانشور نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار پروفیسر ڈیویڈ پسیج نے اسرائیل کے وجود کے خاتمے کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں شدید خانہ جنگی اور لوگوں میں اسرائیل کے مستقبل کو لے کر خوف و ہراس پایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یہودی اسرائیل کو چھوڑ کر دوسرے ممالک میں نقل مکانی کررہے ہیں جس سے اسرائیل کے وجود کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار پروفیسر ڈیویڈ پسیج نے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں خانہ جنگی، سیاسی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ اور یہودیوں کی واپس دوسرے ملکوں‌کو نقل مکانی کے قوی خدشات موجود ہیں۔

اسرائیل کی بار ایلن یونیورسٹی کے پروفیسر نے اسرائیل کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں‌ کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ عنقریب اسرائیل زوال اور شکست سے دوچار ہوگا، اگر اسرائیل کو خود کو یہودی ریاست کے تصور کے بارے میں عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش میں ناکامی کا سامنا ہوا تو اسرائیل کا مستقبل مخدوش ہو جائے گا۔

پروفیسر پسیج نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سنہ 2041ء کی یہودی سوکوٹ عید کے موقعے پر دیوار براق میں لڑائی ہوگی، اس لڑائی میں یہودی فوجی اور پولیس اہلکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں گے اور وہاں پر یہودیوں کے درمیان لڑائی اور خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں کو جو خواب دکھا کر اسرائیل بنایا گیا تھا وہ سب جھوٹ تھا جس کی وجہ سے اب یہودیوں میں عدم اعتماد کی فضا پیدا ہورہی ہے اور اسرائیل میں بسنے والے یہودی یہاں رہنے سے شدید خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے ممالک میں نقل مکانی کررہے ہیں تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو لہٰذا موجودہ حالات کو دیکھ کر آسانی سے کہا جاسکتا ہیکہ اسرائیل تیزی سے ختم ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ امریکہ کی عہد شکنی کا نتیجہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جو قازقستان میں

نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی

فرانسیسی ریفائنریوں میں ہڑتال سے پٹرول پمپ تشنہ

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی پر ہڑتال کے 9ویں دن

سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر عرب ممالک کا ردعمل

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عرب ممالک نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہائی

امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں نجی اسکول نے کورونا ویکسین لگوانے والے

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک، ایک زخمی

?️ 5 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے

?️ 26 ستمبر 2021جہلم (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ

پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے فیصلے پر کبھی عمل ہی نہیں ہوا: وزیر اعظم

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے