اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوچاہیے تھا کہ لندن جانے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے،وزیراعظم لندن میں سیمی کابینہ کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اب ہمیں فیصلوں سے متعلق آگاہ کردیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت تمام وزراتیں ن لیگ کے پاس ہیں تو فیصلے بھی انہوں نے کرنے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا تھا ، مسلم لیگ ن کے دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ برطانیہ پہنچے تھے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن سینئر قیادت بشمول وزیراعظم کے لندن جانے سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے وضاحت جاری کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر کو طلب نہیں کیا بلکہ وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے مشاورت کیلئے درخواست کی تھی ، جس کی وجہ سے شہباز شریف اور دیگر افراد مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ مشاورت کیلئے لندن آ رہے ہیں ۔
دوسری جانب جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور اس حوالے سے ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ، اس معاملے پر نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کیا تھا، شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود تھے جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی ، جس کے بعد وازشریف نے ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت، دنیا بھر میں ہلچل
جون
این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا
فروری
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
مارچ
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا
دسمبر
امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے کا بیان
جنوری
ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید
فروری
ترک انتخابات میں اردوغان کے مقابلے کے لیے حتمی امیدوار
فروری
مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش
جنوری