وزیراعظم کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کوچاہیے تھا کہ لندن جانے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لیتے،وزیراعظم لندن میں سیمی کابینہ کے ساتھ  فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اب ہمیں فیصلوں سے متعلق آگاہ کردیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت تمام وزراتیں ن لیگ کے پاس ہیں تو فیصلے بھی انہوں نے کرنے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا تھا ، مسلم لیگ ن کے دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ برطانیہ پہنچے تھے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن سینئر قیادت بشمول وزیراعظم کے لندن جانے سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے وضاحت جاری کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر کو طلب نہیں کیا بلکہ وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے مشاورت کیلئے درخواست کی تھی ، جس کی وجہ سے شہباز شریف اور دیگر افراد مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ مشاورت کیلئے لندن آ رہے ہیں ۔

دوسری جانب جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور اس حوالے سے ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے ، اس معاملے پر نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کیا تھا، شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود تھے جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی ، جس کے بعد وازشریف نے ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا رویہ یہی رہا تو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی ہوسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیرِاعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا

قدامت پسندوں کو بچانے کے لیے سنک کی آخری کوشش

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم رشی سنک انتخابات کے موقع پر ایک منصوبہ

ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

بائیڈن کی میزبانی کو لے کر صیہونی پریشان

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صیہونی

انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان

?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد

پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات کا آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء نے نام خط پر ردعمل

?️ 3 جون 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات نے فلسطین کی حمایت میں اسلامی

الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم

?️ 29 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹربیونل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے