وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، سپریم کورٹ سے ’ابہام‘ دور کرنے پر زور دیا جائے گا

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے کیس کے ممکنہ نتائج پر تبادلہ خیال کیا جہاں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا کہ گزشتہ فیصلے پر موجود ابہام دور کردیا جائے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کے شرکا کو کیس کی قانونی پیچیدگیوں اور پنجاب میں انتخابات کے لیے یکم مارچ کو دیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے ذمہ داریوں کے تعین سے متعلق ممکنات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک رکن نے بتایا کہ جماعت کو خدشہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کے گزشتہ فیصلے کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات منعقد نہ کروانے پر چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چند وفاقی حکام کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عہدیداروں پر فردجرم عائد کرسکتا ہے۔

حکمران اتحاد کی جانب سے آج (پیر) ہونے والی سماعت کے دوران اپنائی جانے والی حکمت عملی کے حوالے سے ملک احمد خان نے بتایا کہ وہ پہلے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ 7 رکنی بینچ میں سے کتنے ججوں نے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد اور کتنے ججوں نے منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ مطالبہ کریں گے کہ کسی تنازع سے بچنے کے لیے اس کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے اور اگر استدعا مسترد کردی جاتی ہے تو وہ عدالت کی سماعت کے بائیکاٹ کا سوچیں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان، قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق اور عطااللہ تارڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ پیر کو ایک اور وزیراعظم کو گھر بھیج دی گی کیونکہ صوبائی انتخابات پر ان کے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بیان میں زور دیا کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بینچ کا مطلب کیس کو نئے سرے سے سننا نہیں بلکہ یکم مارچ کے فیصلے پر عمل درآمد کروانا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے سیشن کے آغاز سے قبل سیاسی اور قانونی مسائل پر اراکین پارلیمان سے مشاورت کے لیے پیر کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی

🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں

دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،

عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ

🗓️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

صیہونیوں کو کہاں بھیج دو؟ سعودی عہدیدار کا ٹرمپ کو مشورہ

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی منیجنگ کونسل ایک رکن نے امریکی صدر ڈونلڈ

کشمیری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں

🗓️ 8 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی نگرانی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39

کورونا وائرس کے سائے میں دوسرا رمضان المبارک اور غیر آباد مسجدیں

🗓️ 17 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں رکھنے کے مقصد

مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے