?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات پر ہفتہ وار اجلاس میں ملکی اقتصادی کارکردگی اور اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور ایف بی آر میں شفافیت کے اقدامات درست ثابت ہو رہے ہیں اور حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیرف اصلاحات کا ریونیو وصولی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا، بلکہ درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.6 فیصد اضافہ ہونے کے باوجود ریونیو میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جوخاص طور پرخام مال اور انٹرمیڈیٹ اشیا کی درآمد میں تیزی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیرف میں کمی کا مقصد ملکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تازہ اعدادوشمار حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے کامیاب نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موجودہ نظامی خامیوں کو دورکرنا ضروری ہے اور ایف بی آر اور فنانس ٹیم کی شاباش دی، اصلاحات پرعملدرآمد کو مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔


مشہور خبریں۔
2 سال کے دوران غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر بین الاقوامی رپورٹ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسانی حقوق کی ایک سرکردہ تنظیم نے اس بات کو
اکتوبر
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی
اپریل
امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا
جون
امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی
اگست
غزہ کا بحران، مغرب میں اظہار رائے کی آزادی کا امتحان
?️ 12 اکتوبر 2025غزہ کا بحران، مغرب میں اظہار رائے کی آزادی کا امتحان برطانوی
اکتوبر
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت
جنوری
یوکرین میں جنگ جاری رکھنے میں امریکہ کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کے
اکتوبر
ٹیسلا نے انسان نما روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 21 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) ٹیسلا کمپنی انسان نما ربوٹ تیار کر رہی ہے
اگست