?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نےسیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں حکومتی وزراء میں سے وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مسلح افواج کےسربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے جبکہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےسیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور انون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔خصوصی کمیٹی کے زریعے سیکیورٹی ، سلامتی سے متعلق امور میں کوآرڈینیشن مزید مضبوط کی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا
اپریل
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم
جون
شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ سلطان بن سعد المریخی نے کہا کہ
جون
پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی حل کے لیے کوشش کر رہا ہے
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) ڈاکٹر معید
جولائی
یوکرائن بحران اور آزاد دنیا کا دوغلہ پن
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن میں پیش آنے والے واقعات نے آزادی اور انسانی حقوق
مارچ
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
اسرائیل کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کو متحد ہونا چاہیے: حماس
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے اپنے نئے بیان میں حکومت
دسمبر