وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

🗓️

دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے وزیر اعظم اپنے وفد کے ہمراہ  تاجکستان پہنچے جہاں تاجک وزیر اعظم نے قاہر رسول زادہ نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کچھ دیر بعد دوشنبے میں پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں شرکت کرنے کے ساتھ فورم سےخطاب بھی کریں گے ، بزنس فورم پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بڑھانے سےمتعلق اہمیت رکھتا ہے۔

وزارت تجارت،سرمایہ کاری بورڈ ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فورم منعقدکررہےہیں ، فورم میں 67 پاکستانی جبکہ 150 تاجک کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ، کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل، چمڑے ، دواسازی،زراعت،معدنیات، سیاحت سے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے تو تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورہ تاجکستان کے دوران وزیرِ اعظم ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور تاجک کے صدر سےملاقات کےلیے صدارتی محل بھی جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے

وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی

🗓️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم

یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ

🗓️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں

خلیج فارس تعاون کونسل کے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات

🗓️ 25 جولائی 2021خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف نے ہفتے کے روز

یمنیوں کی گفتگو مذہبی اور انقلابی ہے ناکہ خود غرضانہ 

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: یمنی مزاحمت کے حوالے سے ریڈیو دیوگو کا سیاسی مباحثہ

کیا امریکی کانگریس بائیڈن کا بھی ٹرمپ والا حشر کرنے والی ہے؟

🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ امریکی

عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عوام آج باہر نکلیں، عمران خان

🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کے پیش

سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری

🗓️ 29 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے