وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

یاسمین ارشد

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حدیث مبارکہ کے مطابق کسی ایک انسان کی جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، ہمارے اندربطورقوم دوسروں کی بھلائی کیلئے قربانی دینے کا جذبہ پیداہوناچاہئے۔
وزیر صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جب ان کا انتقال ہو یا وہ بستر مرگ پر ہوں، اور اگر ان کے اعضاء کام کر رہے ہوں تو کسی ایسے شخص کو عطیہ کر دیے جائیں جس کی زندگی بچ سکتی ہو۔ اپنے جسمانی اعضاء کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے عطیہ کرنا حرام نہیں ہے، کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرنے میں بالکل گریزنہیں کروں گی۔

وزیر صحت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اس دوران وینٹی لیٹر پر موجود ایک 22 سالہ نوجوان کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ 22سالہ متوفی کے اہل خانہ نے تین زندگیاں بچانے کیلئے متوفی کے گردے اور جگر عطیہ کردئیے۔جگراورگردے کے گرافٹس کوابتدائی طورپرہیلی کاپٹرکے ذریعے دبئی لے جایاگیا۔
یو اے ای کی آرگن ڈونراور یو اے ای کی وزارت صحت کی ٹیم نے دونوں اعضاء پی کے ایل آئی کے حوالے کئے،پی کے ایل آئی کی کڈنی اینڈ لیورٹیموں نے رات گئے دونوں سرجریزمکمل کرکے مریضوں کو صحتیابی کے ساتھ گھرروانہ کردیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ متوفی کے دونوں اعضاء عطیہ کرنے پر متوفی کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے بچے کے اعضاء دوسرے کو عطیہ کرناایک ماں کیلئے بہت مشکل کام ہوتاہے۔

مشہور خبریں۔

کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:مشہور کہاوت ہے کہ ڈیموکریٹس بنیادی طور پر میٹھی چھری سے

غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے

 عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا

?️ 13 ستمبر 2025 عرب ممالک متحدہ محاذ اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی جانب بڑھ رہے

دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے آج بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں

صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر

امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس

اسرائیل نے غزہ کو جبری مشقت کیمپ میں تبدیل کیا

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 کے میزبان اور

ٹرمپ کی دوہری پالیسی، چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا راز

?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کی دوہری پالیسی چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے