🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں محنتی ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کانوٹس لیا۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پربات کروں گا۔
واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق گوادر کے تین بڑے مسائل ہیں، ان میں سرفہرست ٹرالنگ ہے، جس پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی لگا رکھی ہے۔
ان کا دوسرا مسئلہ سرحد سے تجارت کا ہے، جو پہلے ٹوکن سسٹم پر چلتا تھا، یہاں کے لوگ کبھی ایرانی تیل اور خوردنی تیل وغیرہ لاتے تھے، اسے بھی اب بند کردیا گیا ہے۔تیسرا مسئلہ وہ کشتیاں ہیں، جو کوسٹ گارڈ نے پکڑ رکھی ہیں یا جن لوگوں کی گاڑیاں بند کی گئی ہیں، وہ لوگ اس وقت دھرنے میں زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جو اپنے ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے
جولائی
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
طالبان کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ونشریات ذبیح
مارچ
اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
🗓️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں
جون
آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور
اپریل
صہیونی ریاست کا غزہ کے نصف حصے پر قبضے کا منصوبہ
🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی ذرائع نے صہیونی فوج کے غزہ پٹی کے
اپریل
اسرائیلی فوج حقیقت کا تجزیہ کرنے سے قاصر ہے:صیہونی اخبار
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے گزشتہ سال ہونے والی "سیف القدس” کی
مئی
دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے
🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1998 میں آج کے دن کیے گئے کامیاب
مئی