دوشنبے (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے ملاقات کیلئے وہ صدارتی محل جائیں گےملاقات میں مختلف امورپر تبادلہ خیال متوقع ہے علاوہ از ازیں وفودکی سطح کی ملاقاتیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ن نےوزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایس سی او سمٹ تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ پاکستان تاجکستان کےلیڈران کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار بہت اہم ہے، وزیراعظم نے خواہش کااظہارکیاکہ پاکستان اور تاجکستان مل کر افغان دھڑوں کو قریب لائیں۔دوسری جانب دوشنبے میں افغانستان کے موضوع پرکلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن اجلاس بھی ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گےاور اظہارخیال کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز تاجکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے تاجک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اور تاجک وزیر اعظم نے قاہر رسول زادہ نے ان کا استقبال کیا۔