وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے کی ڈیمانڈ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے پی آئی اے سے بوئنگ777 طیارے کی ڈیمانڈ کردی گئی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے قومی ایئرلائن سے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے لیے بوئنگ777 طیارے کا تقاضا کیا ہے ، جس کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھا گیا ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ اسٹینڈ بائی رکھا جائے‘ خصوصی پرواز اسلام آباد سے مدینہ ،جدہ ریاض اور واپس اسلام آباد آئے گی ۔ بتاتے چلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے اوراعلی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ کریں گے اور جہاں وہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے ملاقات کریں گےاور کئی اہم امور پر بات چیت بھی کریں گے۔

چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی تھی ۔ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ان کی دور اندیش قیادت میں مملکت کی نمایاں ترقی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ اور بین الاقوامی فورمز پر تاریخی اور مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر وقت مملکت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ فلسطینی

بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

?️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ

کیا امریکہ یوکرین کی جنگ ختم کر سکتا ہے ؟

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکز مسجد رحمت اللعالمین میں خطاب بھی کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان

انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت 

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے

خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت

میں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ روکی؛ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں

25 سال سے بغیر کسی جرم کے سعودی جیل میں موجود نوجوان کی کہانی

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک نوجوان مصطفی معلم پراس وقت ایک جرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے