?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے بڑی خوشخبری سنا دی۔
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت پر عملدرآمد 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت تیل کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا فضل و کرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔خیال رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین اور یمن کے بارے میں پوٹن اور بن سلمان کی ٹیلی فون پر مشورت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: کریملن نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی
اپریل
ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جولائی
سعودی ولی عہد کا علاقائی مسائل کی تلاش کے لیے وقتاً فوقتاً دورہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: بعض باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب
مئی
اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا
فروری
بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء
اکتوبر
وزیر تعلیم نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہورمیں نئے گریجویٹ بلاک کاسنگ بنیاد رکھا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمونے نیشنل کالج آف آرٹس
نومبر
تل ابیب کے سامنے اسٹریٹجک حکمت عملی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
اکتوبر
وائٹ ہاؤس: وٹکاف اور کشنر پاکستان جا رہے ہیں / ہمیں پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے
اپریل