?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔
ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر ’ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی’ کے طور پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے
فروری
ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار کرنےکے لئے کوشاں
?️ 9 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)چینی کمپنی ہواوے چینی مارکیٹ میں اینڈرائیڈ کا متبادل تیار
مئی
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
ایلون مسک کا انگلینڈ میں سیاسی کارکن کی رہائی کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ارب پتی بااعتماد ایلون مسک کی
جنوری
اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں۔ شیخ رشید
?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ
اکتوبر
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
غزہ پٹی کی جاسوسی میں صہیونیوں کی مدد کرنے والے ممالک
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک برطانوی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلستان
اکتوبر