?️
اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کئے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعت شبلی فراز نے کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔ وزیر اطلاعت شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزارت خزانہ قلمندان سونپ دیا تھا جس کے بعد کابینہ میں اور بھی بہت سی رد و بدل کا عندیہ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے رہیں کہ میری کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حفیظ شیخ کو ملک میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: گورنر پنجاب
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک
جولائی
غیرٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 ماہ کے دوران 18 فیصد تک اضافہ
?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران
نومبر
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور انگریزی میڈیا
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:ایران میں اسلامی انقلاب کی چھالیسویں سالگرہ کے موقع پر
فروری
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ
فلسطین کی حمایت میں مراکش کے مختلف شہروں میں عوامی احتجاجی مظاہروں کی اپیل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:مراکش کے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات
نومبر
حماس کے جواب پر عالمی رد عمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش
اکتوبر
پی ٹی آئی نے دوبارہ ہونے والے پولینگ میں بھی میدان مار لیا
?️ 29 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حلقے میں چار پولنگ اسٹیشنوں
جولائی
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون