وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعت شبلی فراز نے کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔  وزیر اطلاعت شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزارت خزانہ قلمندان سونپ دیا تھا جس کے بعد کابینہ میں اور بھی بہت سی رد و بدل کا عندیہ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے رہیں کہ میری کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حفیظ شیخ کو ملک میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

مشہور خبریں۔

یمنی مسلح فوج کا بین گوریون ہوائی اڈے پر میزائلی حملہ

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین

کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش میں

?️ 4 نومبر 2025کینیڈا نئے بجٹ کے ذریعے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی تلاش

دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر

بھوک ہڑتال کے دوران کئی فلسطینی قیدیوں کی حالت بگڑی

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین میں نادی العسیر سنٹر کے وکیل جواد بولس نے

امارات کے یمنی مزدوروں کا سعودی عرب کے ایجنٹوں کے خلاف مظاہرہ

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات سے وابستہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں

شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر

یکم جنوری سے اضافی ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بیچنا شروع کریں گے، وزیر پیٹرولیم

?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے

تل آویو میں اجلاس کے مقاصد؛ تین عنوانات اور ایک مقصد کے ساتھ ایک میٹنگ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، مصر،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے